۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ديدار با آيت الله مرتضوي

حوزہ / اتحاد و احترام کے اصول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تشیع کے اہم عقیدتی مسائل کو بیان کیا جا سکتا ہے تاکہ اس طرح نوجوانوں اور ملت تشیع کو شیعوں کے بنیادی اصولوں سے آشنا کرایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں رہبر معظم کے نمائندہ آیت اللہ علم الہدی اور گارڈین کونسل کے رکن آیت اللہ شب زندہ دار نے مشہد کے عالم دین آیت اللہ سید حسن مرتضوی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ مرتضوی نے شیعہ عقائد کے احیاء میں فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے اہم اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا اور قدردانی کی جس نے اس سال فاطمیہ سلام اللہ علیہا کو بہتر طور پر منعقد کرنے میں تا حدالامکان اپنا کردار ادا کیا۔

آیت اللہ علم الھدی نے تمام ذمہ دار ثقافتی اداروں سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاطمیہ کے مراسم کو ہر ممکنہ حد تک بہتر طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے ولایت سے متعلق صحیح اور مستند علمی مسائل اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد کے واقعات کو سرکاری ٹربیونز سے بیان کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: اتحاد و احترام کے اصول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تشیع کے اہم عقیدتی مسائل کو بیان کیا جا سکتا ہے تاکہ اس طرح نوجوانوں اور ملت تشیع کو شیعوں کے بنیادی اصولوں سے آشنا کرایا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .